القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی ماتحت کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
وفاقی کابینہ کے تحت ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگراں وزیر مواصلات شاہد اشرف اور وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی جس میں مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ای سی ایل میں گیا۔
کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جس میں نیب کی سفارش پر القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔
عدالت کی ہدایت پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی، نظرثانی کے لیے جمع کرائی گئی اپیلوں میں 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔
کمیٹی کی سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی اور پراپرٹی ٹائیکون کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
0 تبصرے