ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد شاہین آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد شاہین آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد شاہین آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے قیادت ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، میں بہت پرجوش ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سپرٹ کو برقرار رکھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا،
ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں مضمر ہے۔
شاہین نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں ہیں بلکہ ایک فیملی کی طرح ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔