کفار ہمیں تباہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، عرب اور عجم مدد کریں: حماس
غزہ (ویب ڈیسک) حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ کفار غزہ کے مسلمانوں کے خلاف جمع ہوگئے ہیں، عرب اور عجم ہمارا ساتھ دیں۔
فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، عرب لیگ اور او آئی سی جیسی مسلم تنظیمیں صرف جنگ بندی کا مطالبہ کرتی نظر آتی ہیں۔
غزہ کی موجودہ صورتحال پر حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ کفار غزہ کے مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، فلسطین میں مساجد، مدارس، اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے، عرب اور غیر ملکی ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ہماری مدد کریں، ہم فلسطین کی آزادی تک لڑتے رہیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی، اس جنگ میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
0 تبصرے