بلوچستان میں مسلم لیگ ن، بی اے پی اور جے یو آئی کے درمیان انتخابی اتحاد کا امکان
لاہور (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بڑا سیاسی اتحاد بننے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد بننے پر تینوں جماعتیں بلوچستان میں مل کر الیکشن لڑیں گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق فیصلہ مذاکرات میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی کے جام کمال وزیراعلیٰ بنانے کی شرط پر ن لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں جب کہ جے یو آئی نے عبدالغفوری حیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھی ہے۔
0 تبصرے