آیم کیو ایم حق اورسچ کا ساتھ دیگی۔رابطہ کمیٹی

آیم کیو ایم حق اورسچ کا ساتھ دیگی۔رابطہ کمیٹی

آیم کیو ایم حق اورسچ کا ساتھ دیگی۔رابطہ کمیٹی

کراچی( پریس ریلیز )بابرمارکیٹ لانڈھی یونائٹیڈ پینل قلم کے بانی وسرپرست اعلیٰ حاجی فریدانصاری کی قیادت میں نمائندہ وفد ہمراہ سیدراشدعلی شاہ۔ارشادبھٹو۔سہیل انصاری۔ عامرصدیقی۔ عبدالباری ودیگرنے پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن خالدسلطان بھائی اور ثاقب انوررحمانی بھائی سے ملاقات پردرپیش سنگین مسائل گوش گزار کرنےکیساتھ تاجران بابرمارکیٹ کےاصولی وجمہوری حق شفاف الیکشن کیلئے جاری کاوشوں اورعرصہ درازسے سازشوں کے ذریعے قبضہ ومفادپرست مافیا کی جاری من مانیوں۔شرارتوں اورصوبائی رجسٹرار آفس کی جانب سے کالعدم انجمن تاجران بابرمارکیٹ کی جنرل باڈی سمیت انکی تمام سرگرمیوں کو غیرقانونی قرار دیے جائے کے باوجودسابقہ انجمن کے صدراورانکے سرپرست اپنے ماضی کے غلط کاموں کے تحفظ کیلئے اب بھی منفی و غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ صوبائی رجسٹرارآفس کے حکم نامے کی کھلی جاری خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہورہے ہیں۔دانستہ الیکشن ثبوتاژکرنے کیلئے خرابیاں پیدا کرکے تصادم کی فضا پیدا کرکے مارکیٹ میں کشیدگی بڑھاکراپنے مکروعزائم کے تحت خوف وہراس پھیلارہے ہیں۔تاکہ الیکشن میں اچھے مخلص اورتاجردوست نا حصہ لیں نا ہی کامیاب ہو کران کے غلط کاموں میں روکاوٹ بن سکیں۔جبکہ ہم ان کی تمام غیرقانونی سرگرمیوں سے رجسٹرار آفس کوآگاہ کررہے ہیں تاکہ مارکیٹ کولاقانونیت ۔قبضہ اورمفادپرست مافیا سے نجات دلاسکیں۔ اورآپ کوان تمام حقائق سے آگاہی کا مقصدامید ویقین ہماراہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نےہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا ہے ہماری جاری اصولی وجمہوری پرامن تحریک میں ہم آپ کی مددورہنمائی کے متمنی ہیں۔تاجران بابرمارکیٹ نے ہمیشہ ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا ہے۔ اورآئندہ بھی اپنی غیرمشروط کا اعادہ کرتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے تاجران بابرمارکیٹ کے وفدکا موقف توجہ سے سنا اورمارکیٹ کی بہتری اورمسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کساتھ آئندہ الیکشن میں حمایت کی استدعا کی اورجمہوری عمل کے تسلسل کو مسائل سے نجات کا محورقراردیا۔اس موقع پرپاکستان کی سلامتی اورپاک فوج کے عظیم سپہ سالارآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملک وقوم کی فلاحی عملی اقدامات کے ثمرات بےلگام ڈالرکی قیمتوں پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی پرانہیں خراج تحسین پیش کیاگیا اورعوامی ریلیف کیلئے ان کی جاری کووشوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا ۔