کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1450 ارب روپے کا قرضہ لیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 62 ہزار 291 ارب روپے تھا۔
ستمبر 2023 تک حکومت کا مقامی قرضہ 39 ہزار 697 ارب روپے تھا جب کہ غیر ملکی قرضہ 22 ہزار 593 ارب روپے تھا۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے اکتوبر کے بینکنگ کے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2023 میں بینک ڈپازٹس میں 79 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد بینک ڈپازٹس 26 ہزار 397 روپے رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں بینکوں نے 40 ارب روپے کا قرضہ دیا، اسی ماہ تک بینکوں کے قرضوں کی رقم 11 ہزار 897 ارب روپے تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری 610 روپے تھی جب کہ اکتوبر تک سرمایہ کاری 23 ہزار 232 ارب روپے تھی۔
اس کے علاوہ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران، 17 ارب ڈالر کا تین دسواں حصہ غیر ملکی قرضوں کی فراہمی پر خرچ کیا گیا، اور 017 ڈالر کا دو دسواں حصہ جولائی سے ستمبر 2023 تک قرضوں کی اصل پر خرچ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران قرضوں کے سود کی ادائیگی پر 157 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔
0 تبصرے