مرتضیٰ سولنگی کا لیفٹیننٹ کرنل اور تین فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں لیفٹیننٹ کرنل اور تین فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی
نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا شہداءکے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار
مرتضیٰ سولنگی کا کھنا تھا کھ پاکستان کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں،
شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، پوری قوم پاک فوج کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے،
ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،
0 تبصرے