صدر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد کیس خارج کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو عام انتخابات 8 فروری 2024 کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے 8 فروری 2024 کو صدر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد کیس خارج کردیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ پر انتخابات کرائے جائیں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، انتخابات کا معاملہ تمام جماعتوں کی رضامندی سے حل ہو گیا ہے۔
0 تبصرے