غزہ کی پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام منقطع ہے۔
غزہ (ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے جس میں اسرائیلی بمباری کے باعث ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام منقطع ہے۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پالتل) نے کہا، ’’آج ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سروس سمیت مواصلاتی رابطے مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں۔
شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 26ویں روز بھی جاری ہے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 8500 سے تجاوز کر گئی ہے اور 23000 سے زائد زخمی ہیں جن میں 3542 بچے اور 2187 خواتین شامل ہیں۔جن میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے علاوہ، 9 اکتوبر سے ایندھن کی سپلائی منقطع ہے، جس کے نتیجے میں طبی نظام تقریباً مکمل طور پر بند ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ لوگوں کے لیے تمام تر کوششوں اور اسپتالوں کے لیے ایندھن کی تلاش کے بعد اب ہم اپنے سفر کے اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔
0 تبصرے