وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک کی وجہ سے یہ مہم کامیابی سے جاری ہے، اجلاس کو بریفنگ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی چوری روکنے کی مہم کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس, جي میں وزیراعظم کو مہم کے آغاز سے لے کر اب تک کے نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک کی وجہ سے یہ مہم کامیابی سے جاری ہے، اجلاس کو بریفنگ
مہم میں 19415 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا، اجلاس کو بریفنگ
ستمبر سے اب تک بجل چوری کے خلاف 39836 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، اجلاس کو بریفنگ
بجلی چوری میں ملوث 189 سرکاری افسران کو معطل کیا جا چکا ہے، اجلاس کو بریفنگ
مردان میں انسداد بجلی چوری مہم سب سے زیادہ کامیاب رہی
مردان میں بجلی چوری کی شرح 43 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد تک آ چکی ہے، اجلاس کو بریفنگ
مہم کے آغاز سے اب تک اربوں روپے کی روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں، اجلاس کو بریفنگ
وزیراعظم نے مہم کے مثبت نتائج آنے پر وزارت توانائی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کو ان کی کارکردگی پر سراہا
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور سندھ میں انسداد بجلی چوری کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کا زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کا متعلقہ حکام کو بلوچستان میں بجلی چوری روکنے کی مہم کے خلاف مزاحمت اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے آئیندہ جمہوری حکومت کے لیے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں، وزیراعظم
اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی چوری کی وجوہات جاننے کے لیے ملک گیر بشریاتی تجزیے کے نتائج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی چوری روکنے کی مہم کی پیشرفت پر آج جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مہم کے آغاز سے لے کر اب تک کے نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو مہم کے نتائج کے اعشاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
0 تبصرے