جہلم (ویب ڈیسک) جہلم میں شادی شدہ جوڑے کو مسجد کے احاطے میں قتل کر دیا گیا۔
جہلم کے نواحی گاؤں پنڈ دادن خان میں محبت کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لاشوں کی شناخت رحمان رسول اور صفیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق صفیہ کو چند روز قبل رحمان سے محبت ہوئی تھی اور دونوں گھر سے بھاگ گئے تھے تاہم خاتون کے اہل خانہ نے دونوں کو صلح کا پیغام بھیجا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ نے صلح کے بہانے جوڑے کو اپنے گھر بلایا اور دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر نیا جوڑا خوفزدہ ہوکر بھاگ گیا اور انہوں نے مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی۔ دونوں کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ایک دھنڑ نے دی، پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
0 تبصرے