عام فلسطینی شہری ہمارے دشمن نہیں ہیں۔اسرائیلی ترجمان
غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل نے 11 ملین فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام سے رابطے میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مقیم گیارہ لاکھ فلسطینیوں کو بیس گھنٹوں کے اندر جنوبی حصے میں منتقل کیا جائے۔
اسرائیلی ترجمان جوناتھن کونریکس نے کہا ہے کہ عام فلسطینی شہری ہمارے دشمن نہیں ہیں۔
اسرائیلی ترجمان جوناتھن کونریکس کے مطابق غزہ میں حماس کو نشانہ بنانے کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ کم سے کم شہری ہلاکتیں ہوں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ 11 ملین فلسطینیوں کے انخلاء کا مطلب شہر کی نصف آبادی کا انخلاء ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی تعداد چار لاکھ تئیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ آج رات لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کے لیے چھت نہیں ہے۔غزہ میں انسانی المیے کا سامنا کرنے کے لیے بیس ملین فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ سے 11 ملین فلسطینیوں کو دیا گیا الٹی میٹم واپس لے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو ہم اس کی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔
اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز میں اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے