ہم نے سندھ کو اپنایا ہے سندھ ہمارا ہے، ایاز لطیف پلیجو کا مہاجروں کے حوالے سے بیان کو سراہتے ہیں؛ سید مصطفیٰ کمال

سندھ کے تمام دانشوروں کو کہتا ہوں جو پیپلزپارٹی میں نہیں آپ کو مہاجروں کے ظلم پر آواز بلند کرنی چاہئے

ہم نے سندھ کو اپنایا ہے سندھ ہمارا ہے، ایاز لطیف پلیجو کا مہاجروں کے حوالے سے بیان کو سراہتے ہیں؛ سید مصطفیٰ کمال

کراچی؛ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفیٰ کمال کا کھنا ھے کھ ایم کیو ایم غریب عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نکالے گی
ایاز لطیف پلیجو نے مہاجروں کے حوالے سے بیان دیا ہے جسے ہم سراہتے ہیں
کراچی سے کشمور تک سندھ کو اپنا صوبہ سمجھتے ہیں ہم نے سندھ کو اپنایا ہے سندھ ہمارا ہے
سندھ کے تمام دانشوروں کو کہتا ہوں جو پیپلزپارٹی میں نہیں آپ کو مہاجروں کے ظلم پر آواز بلند کرنی چاہئے
آج تک کبھی بھی کسی نے ہم پر ہونے والے ظلم پر آواز نہیں اٹھائی
میو برادری کے دوستوں کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں عملی طور پر ظالمانہ نظام کیخلاف آواز اٹھانے کے لیے ایم کیو ایم کا ساتھ دیں
ہم فرشتے نہیں انسان ہیں شاید ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے اگر ہم سب سے اچھے نہیں تو برے بھی نہیں ہے
ہر گزرتے دن کے ساتھ ایم کیو ایم اپنی خامیاں ختم کر رہی ہے ہم آپ کے درمیان میں رہنے والے لوگ ہیں
چالیس سالوں میں ایوانوں میں پہنچنے کے باوجود ایم کیو ایم نے اپنا کلچر نہیں تبدیل کیا
ہمیں مڈل کلاس طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچایا ہم نے اقلیتی برادری کے لوگوں کو ایوانوں میں پہنچایا