ملیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی بنالی

ایس ایس پی ملیر طارق الاہی مستوئی نے شاہین فورس کو دوبارہ ایکٹو کردیا

ملیر پولیس نے  اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی بنالی

ملیر: ملیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی بنالی
ایس ایس پی ملیر طارق الاہی مستوئی نے شاہین فورس کو دوبارہ ایکٹو کردیا
ایس ایس پی ملیر کا کھنا تھا کھ شاہین فورس کا جوانوں کو اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹ پر تعینات کیا جائے گا،
شاہین فورس کو تھانوں کی سطح پر تعینات کیا گیا ہے، شاہین فورس کی مانیٹرنگ ایس ایس پی آفس سے بھی کی جائے گی،
پولیس افسران شاہین فورس کے جوانوں کو سب ڈویژن ک سطح پر بھی مانیٹر کریں گے،
شاہین فورس کے جوان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کریں گے،
ابتدائی مرحلے میں 35 موٹرسائیکلوں پر 135 پولیس اہلکاروں کو مختلف تھانوں میں بھیجا گیا ہے،
شاہین فورس کے جوانوں کو عوام کے ساتھ اعلی اخلاق کے ساتھ پیش آنے کی ہدایات کی گئیں ہیں،
پولیس اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور انعام بھی دیا جائے گا،