9روز سے غزہ پر جاری بمباری کے نتیجے میں 26 سو سے زائد افراد شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے
فرانسیسی فٹبالر بینزیما نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔
فرانس کے مشہور فٹ بال کھلاڑی کریم بینزیما نے بھی اسرائیلی جبر کا شکار فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔
یہودی فوج گزشتہ 9 روز سے غزہ پر بمباری کر رہی ہے جس کے نتیجے میں 26 سو سے زائد افراد شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکہ، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور عالمی برادری سے اسرائیل کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اب مشہور فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے بھی فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر بلاجواز بمباری کا نشانہ ہیں، جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔
0 تبصرے