ان کی فلاح وبہبود کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا
حیدرآباد : بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کی فلاح وبہبود کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری پاکستان ایسوسییشن اف دی بلائنڈ سندھ عبدالجبار میرانی نے پریس کلب میں حیدراباد ویلفیئر ایسوسییشن آف دی بلائنڈ کی جانب سے انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بصارت سے محروم بچے اور بچیوں نے تقاریر ۔ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے جبکہ بصارت سے محروم افراد میں بریل کے الات۔ کمبل۔ وائٹ کین و دیگر اشیاء بھی تقسیم کی۔مہمان خصوصی نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا میں اس لیے منایا جاتا ہے کہ ہم بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کرنا بھی ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے تاکہ وہ معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ڈبلیو اے بی بصارت سے محروم افراد کی واحد انجمن ہیں جو بغیر کسی تفریق کے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔اس موقع پر ایچ ڈبلیو اے بی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈبلیو اے بی کا ادارہ تعلیم۔ تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد بصارت سے محروم افراد کو تعلیم و مختلف ہنر کی تربیت بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فلاحی منصوبے مخیر حضرات کے تعاون سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تقریب میں پی مظفر حسین قریشی۔ مہران یونیورسٹی ائی ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عدنان۔ ایچ ڈبلیو اے بی کے صدر عبدالرشید خان۔ نائب صدر اسد اقبال۔ ادارے کی انچارج میڈم شہناز ۔فنانس سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔ جوائنٹ سیکرٹری امجد علی۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید محمود علی و مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ بصارت سے محروم افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمپیرنگ کے فرائض ریڈیو پاکستان کے عبدالغنی انصاری صاحب نے انجام دیے
0 تبصرے