رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مدمقابل شہناز گل کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مدمقابل شہناز گل کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
انسٹاگرام پر شہناز کی لائیو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوئی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام لائیو پر کہا کہ ہر کسی کا وقت آتا ہے اور جاتا ہے، میرے ساتھ بھی وہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈوچ کھایا جس کی وجہ سے مجھے فوڈ انفیکشن ہوگیا۔
0 تبصرے