پیپلز پارٹی اور زرداری کو سندھ، سندھی عوام، زراعت، تعلیم، روزگار اور وسائل سے کوئی محبت نہیں: ایاز لطیف پلیجو

15سال سے سندھ کے وسائل چوری کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سندھ پر حملہ آور ہوئی

پیپلز پارٹی اور زرداری کو سندھ، سندھی عوام، زراعت، تعلیم، روزگار اور وسائل سے کوئی محبت نہیں:  ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے حیدرآباد میں سندھ بچہ ملک بچہ جلسہ کی کامیابی پر کارکنوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بدل رہا ہے۔

سندھ کے عوام کرپٹ، استحصالی، عوام دشمن نظام سے تنگ آچکے ہیں۔ الیکشن شفاف ہوئے تو عوام کرپٹ لوگوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔

پیپلز پارٹی اور زرداری صرف اقتدار اور دولت چاہتے ہیں، انہیں سندھ، سندھی عوام، زراعت، تعلیم، روزگار اور وسائل سے کوئی محبت نہیں۔

سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف ہم کبھی خاموش نہیں رہیں گے،

انہوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف سازش دراصل ملک کے خلاف سازش ہے۔ ہم عوامی طاقت سے ایسی تمام سازشوں کو خاک میں ملا دیں گے۔15 سال سے سندھ کے وسائل چوری کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سندھ پر حملہ آور ہوئی۔

پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ پندرہ سالہ دور اقتدار میں کھرب پتی سندھ جو کہ تیل، گیس، کوئلہ، معدنیات اور سمندری پٹی سے مالا مال ہے، کے مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق دینے اور اس کے بدلے چھوڑنے پر مجبور کیا۔