سعودی عرب میں پاکستانیوں اور دیگر کے لیے نئی پالیسی

سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال ہوگی

سعودی عرب میں پاکستانیوں اور دیگر کے لیے نئی پالیسی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال ہوگی۔

سعودی اخبار "عکاز" کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

انشورنس پالیسی کی دستاویزات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کو صحت کی مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی جن کی کل زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال ہوگی۔

پالیسی کے مطابق اب ہیلتھ انشورنس کے تحت صرف سیاحوں کو ہی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

ہیلتھ انشورنس کونسل کے مطابق، صحت کی دیکھ بھال میں ہنگامی خدمات میں طبی معائنہ، تشخیص، علاج، ادویات اور ترسیل شامل ہیں۔

ہنگامی حالات میں دانتوں کا علاج شامل ہوگا۔ دانتوں کی صفائی، ایئر ایمبولینس، ڈیلیوری، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلاسز اور وطن واپسی شامل ہیں۔

غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اطلاق ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے ہوگا۔