وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر عمارت گرنے پر ڈائریکٹر سمیت SBCA کے چار افسران کو معطل کر دیا

شاہ فیصل ٹاؤن کورنگی میں بدھ کو زیر تعمیر عمارت گرنے سے پانچ جانیں ضیاع ہونے کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر عمارت گرنے پر  ڈائریکٹر سمیت SBCA کے چار افسران کو معطل کر دیا

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے شاہ فیصل ٹاؤن کورنگی میں بدھ کو زیر تعمیر عمارت گرنے سے پانچ جانیں کے ضیاع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو برطرف کردیا ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں بدھ کے روز پلاٹ نمبر 1191، بلاک-5 پر 80 گز کی ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس بی سی اے سے سوال کیا کہ انھوں نے پلاٹ پر تعمیرات کی اجازت کیسے دی؟ اگر ایسی تعمیرات جس میں انسانی ضیاع کے خطرات تھے تو اسکی اجازت کیوں دی گئی اور اس طرح کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔ معطل کیے گئے افسران میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے کورنگی سید محمد ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم راجہ تھہیم، سینئر بلڈنگ انسپکٹر تنویر خان اور بلڈنگ انسپکٹر خرم رضوان شامل ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ کے حکم پر ایس بی سی اے نے شاہ فیصل ٹاؤن کورنگی میں 80 گز کے پلاٹ نمبر 1191، بلاک 5 پر عمارت گرنے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈائریکٹر ایس بی سی اے انجینئر ندیم احمد (چیئرمین)، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم مرتضیٰ (ممبر) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد منصور (ممبر/سیکرٹری) عمارت کے منصوبے کی منظوری اور پلاٹ پر تعمیراتی عرصےکا جائزہ لینے کیلئے انکوائری کریں گے۔ انکوائری کمیٹی ایس بی سی اے کے مجرم افسران/ اہلکاروں اور حکام/ ایجنسیوں کے کردار کا بھی پتہ لگائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق انکوائری کی رپورٹ 48 گھنٹوں میں پیش کی جائے گی۔