غزہ فلسطین کی تاریخی سرزمین کا حصہ ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں سے غزہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر روسی پیوٹن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فلسطینیوں کی سرزمین وہیں ہے جہاں انہیں رہنا ہے، غزہ فلسطین کی تاریخی سرزمین کا حصہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانا ہو گا، یہ کہہ کر امن قائم نہیں ہو سکتا کہ فلسطینی غزہ کی پٹی چھوڑ کر مصر کے سیناء چلے جائیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ فلسطینی غزہ خالی کردیں۔
0 تبصرے