فیشن و ٹی وی کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ آیت خان نے بڑی اسکرین پر قدم رکھ دیا

آیت خان ایم ٹی اے فلمز ادارے کی نئی فلم میں اہم کردار اداکررہی ہیں

فیشن و ٹی وی کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ آیت خان نے بڑی اسکرین پر قدم رکھ دیا

کراچی (کلچرل رپورٹر)فیشن و ٹی وی کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ آیت خان نے بڑی اسکرین پر قدم رکھ دیا ، ایم ٹی اے فلمز ادارے کی نئی فلم میں اہم کردار اداکررہی ہیں ، اس حوالے سے ماڈل کا کہناہے کہ انسان میں اگرسچی لگن اور کام کرنے کاجذبہ ہوگاتو اپنی منزل ضرور حاصل کریگا ، اب ماضی والا دور بھی نہیں کے جہاں فنکاروں کو کام کے مواقع نہیں ملتے تھے اور باصلاحیت ٹیلنٹ ضائع ہوجاتاتھا لیکن اب ایسا نہیں ہیں کام کرنے والوں کے لیے آج بھی مواقع بھرے پڑے ہیں ، ہدایتکار ملک یعقوب نور نے میری صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مجھے اپنی فلم کی کاسٹ میں شامل کیاہے جس کی میں شکرگزارہوں ، جب مجھے فلم کی آفر ہوئی تو میں تھوڑی سی نروس تھی لیکن بعد میں مجھے ہدایتکار اور قریبی دوستوں نے حوصلہ دیا اور میں نے اسکرپٹ دیکھا جو مجھے بہت زیادہ پسند آیا اس فلم میں میرا کردار ایک چیلنجنگ ہے جس کو کرنے کے لیے میں بہت زیادہ پراعتماد ہوں ، انہوں نے کہاکہ کوئی بھی فنکار اپنی صلاحیتوں کے بل پر ہی اپنی شناخت بناتاہے مجھے خوشی ہے کہ ہمیشہ اچھی ٹیم کے ہمراہ ہی کام کا موقع ملاہے جس طرح شائقین نے مجھے ماڈلنگ کے شعبے میں پذیرائی دی ہے فلم میں بھی مایوس نہیں کرونگی ، اس حوالے سے فلم ڈائریکٹر ملک یعقوب نور نے اداکارہ آیت خان کو اپنی ٹیم میں ایک شاندار اضافہ قرار دیاہے۔