انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شہری بغیر کسی پریشانی کے ہتھیاروں کے لیے درخواست دے سکتا ہے
کراچی (ویب ڈیسک) اسرائیلی شہر سڈروٹ کے رہائشیوں میں 27 ہزار ہتھیار تقسیم کیے گئے ہیں جہاں حماس نے حملہ کیا تھا اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شہری بغیر کسی پریشانی کے ہتھیاروں کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
قومی سلامتی کے وزیر بین گوور نے کہا ہے کہ وہ ہتھیاروں کی تقسیم جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی سرحد کے قریب فوج جمع کی ہے جس میں 30 لاکھ رضاکار بھی شامل ہیں۔
غزہ میں بجلی، پانی اور خوراک کی سپلائی منقطع ہے، جب کہ صرف غزہ میں ایندھن ختم ہونے کے بعد بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔
اس وقت عزہ کے لاکھوں لوگ اسپتالوں اور اسکولوں میں ہیں جن میں سے بہت سے زخمی ہیں اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔
0 تبصرے