اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، شہداء کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی شہر خان یونس پر فضائی حملہ کیا

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، شہداء کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی شہر خان یونس پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بغیر وارننگ کے الاغا اور ابو صاحب کے گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1555 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 5000 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے ساتھ جاری لڑائی میں 1200 افراد کے ہلاک اور 2800 سے زائد شہری زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
مقامی صحافیوں کے مطابق غزہ کی سڑکیں سنسان ہیں اور خوف و دہشت میں زندگی بسر کرنے والے شہری بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور ایمرجنسی ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔