و ٹاپ سکوررز محمد رضوان اور سعود شکیل کی ویڈیو جاری
حیدرآباد دکھن (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے کہا ہے کہ سعود شکیل مستقبل کے ستارے ہیں۔
ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دینے کے بعد پی سی بی نے میچ کے دو ٹاپ سکوررز محمد رضوان اور سعود شکیل کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
ویڈیو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹس میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، ایسے ایونٹس میں اگلے مرحلے مشکل ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں الگ پریشر ہوتا ہے، ٹیم کی جیت سے اعتماد ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے خلاف فتح ہمارے لیے اہم تھی، یہ اعتماد ہمیں آنے والے میچز میں بہت کام دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کے ذہن میں ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر آؤٹ آف فارم ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ جو لوگ مڈل آرڈر کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے، یہ کارکردگی ان کے لیے جواب ہے۔
سعود شکیل کے بارے میں محمد رضوان نے کہا کہ سعود محنت سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔
دوسری جانب سعود شکیل نے کہا کہ وہ جھوٹ نہیں بولیں گے، وہ پہلے میچ میں تھوڑا نروس تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب میچ شروع ہوتا ہے اور آپ میدان میں جاتے ہیں تو سب کچھ بھول جاتے ہیں، جب وکٹیں جلدی گرتی ہیں تو پریشر ہوتا ہے، دباؤ میں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
سعود شکیل نے کہا کہ وہ چند مہینوں سے اپنی صلاحیتوں پر کام کر رہے تھے، کوشش کر رہے تھے کہ ان صلاحیتوں کو میدان میں دہرائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت کا نتیجہ بہت خوش آئند ہے، جب کہ رضوان سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
0 تبصرے