کراچی پریس کلب کے عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ کا اظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹائمز کراچی کے نیوز ایڈیٹراور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن آصف شیخ کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ مسجد دارالسلام، بلاک 2، پی سی ایچ ایس میں بعد نمازجمعہ ادا کی گئی، نماز جنازہ پیش امام اور ممتاز عالم دین مولانا محمد حفیظ نے پڑھائی ۔ نمازجنازہ میں مرحوم کے دونوں صاحبزادے، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب خان، روزنامہ 92 نیوز اور روزنامہ بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر سعید خاور، مشتاق سہیل، پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران، چوہدری جاوید اصغر، رضوان بھٹی، نصراللہ چوہدری، شمس کیریو، نصیر احمد، زبیر انجم، مبشر فاروق، فیضان کفیل، حامدالرحمن، لیاقت علی خان کشمیری، سید ماجد علی، اختر شاہین رند، زیڈ ایچ خرم، محمد علی،جاوید وڑائچ، وصی قریشی، فصیح الدین، لیاقت مغل، عاصم فرحان، سعید جان بلوچ، عزیز سنگورو، لیاقت علی رانا، نعمت خان، سلیم خان، انورحسینی، کامران مغل، امتیاز علی، قمر رضوی، خورشید عباسی، آغا خالد، مبشر میر، سید اطہر حسین، نعمان نظامی، محمد ناصر، اجمل ملک، خرم سفیان، سعد عارفی، کراچی یونین آف جرنلسٹس، پی ایف یو جے، پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ارکان، کراچی پریس کلب کے ارکان، مرحوم کے عزیز و اقارب اور عمائدین شہر بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تدفین کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ معروف صحافی آصف شیخ جمعرات کو دن تین بجے حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے تھے۔ ۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد و اراکین مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر آصف شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آصف شیخ کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
0 تبصرے