افغانستان میں شدید زلزلہ، 2000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

افغان حکام کے مطابق صوبہ ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی

افغانستان میں شدید زلزلہ، 2000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ رات آنے والے شدید زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جب کہ بادغیس اور فراہ صوبوں میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث دو ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 600 سے زائد مکانات اور 4200 افراد متاثر ہوئے جب کہ ملبے سے مزید افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کے بعد 8 طاقتور آفٹر شاکس بھی آئے ہیں جن کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔