شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ کی گاڑی سے حادثہ، دو افراد ہلاک

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’سوادیس‘‘ میں کام کرنے والی اداکارہ گایتری جوشی کی گاڑی سے حادثہ

شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ کی گاڑی سے حادثہ، دو افراد ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک) سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’سوادیس‘‘ میں کام کرنے والی اداکارہ گایتری جوشی کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گایتری جوشی اور ان کے شوہر کی گاڑی کے ساتھ حادثہ اٹلی میں پیش آیا جہاں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کار حادثے کے بعد گایتری اور ان کے شوہر کی موت کی جھوٹی خبریں چل رہی تھی جس کی خود اداکارہ نے تردید کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،
جس میں سوار سوئس میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ہماری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم ہم دونوں محفوظ ہیں۔