پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی گزشتہ روز ادے پور میں ہوئی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی گزشتہ روز ادے پور میں ہوئی جس میں کئی نامور سیاستدانوں اور اداکاروں نے شرکت کی۔
آج اداکارہ اور راگھو چڈھا نے مشترکہ طور پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
پرینیتی نے شادی کے لیے گولڈ اور آف وائٹ کا جوڑا پہنا تھا، جب کہ دولہا آف وائٹ شیروانی میں نظر آئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی جوجو کے جوڑے کو مشہور سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا جو شادی میں بھی نظر آئے تھے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑے نے مہمانوں کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ انٹری دی۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ناشتے کی میز پر پہلی گفتگو سے ہمارے دلوں کو خبر ہوئی، ہم اس دن کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔
اس سے قبل پرینیتی اور راگھو کی کچھ تصویریں منظر عام پر آئی تھیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ جوڑے کے استقبالیہ کی تصاویر ہیں جس میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ راگھو نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں کئی مشہور بھارتی شخصیات نے شرکت کی۔
0 تبصرے