کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق ہوگئے

جاں بحق نوجوان لٹیرے تھے یا عام شہری، وقت سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ایس ایس پی سینٹرل

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق ہوگئے

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ناظم آباد کے بلاک 3 میں شپ اونر کالج کے قریب 20 سے 25 سال کی عمر کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور رینجرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان لٹیرے تھے یا عام شہری، وقت سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ جائے وقوعہ سے صرف ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، دونوں مقتولین سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا، علاقہ مکینوں کے مطابق 7 سے 8 گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،