کراچی پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کو اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دی۔
نگراں وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کے 61098 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سب سے زیادہ 17570 کیسز ڈسٹرکٹ ایسٹ میں رپورٹ ہوئے۔
کراچی پولیس چیف نے اجلاس کو بتایا کہ قتل کے مقدمات میں 329 ملزمان اور بھنگ کے لیے اغوا کے مقدمات میں 62 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ بھتہ خوری کے مجموعی طور پر سینکڑوں مقدمات درج ہوئے اور 86 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ڈرگ مافیا اور غیر قانونی غیر ملکی ملوث ہیں جب کہ پولیس جرائم کی روک تھام سے زیادہ مظاہروں اور دیگر فرائض میں مصروف ہے۔
اجلاس کے دوران نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے کراچی پولیس چیف کو کچی آبادیوں میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور کراچی پولیس چیف کو پورے شہر کو اسٹریٹ کرمنلز سے پاک کرنے اور تھانوں کی حالت بہتر کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی شہر میں گٹکی اور دیگر منشیات کا ملنا افسوسناک ہے۔
اس کے علاوہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اسنیپ چیکنگ، ضمانت پر آزاد ہونے والے مجرموں کی نگرانی اور روپوش افراد کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آپریشن کی حکمت عملی پر بات چیت کے بعد وزیراعلیٰ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کی منظوری بھی دی۔
0 تبصرے