غیر معیاری خوراک، ناقص صفائی اور لائسنس نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
سکھر: سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے سول اسپتال سکھر کی کینٹین پر چھاپہ مار کر غیر معیاری خوراک، ناقص صفائی اور لائسنس نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز علی محمد بالادی کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق سول اسپتال کی کینٹین میں کھانے کا معیار ٹھیک نہیں تھا۔
علی محمد بالادی کے مطابق صفائی کا ناقص انتظام تھا اور کوئی لائسنس نہیں تھا۔
0 تبصرے