سات دن کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی
لاہور (ویب ڈیسک) پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے لطیف کھوسہ کو نوٹس جاری کردیا۔
نیئر بخاری نے لطیف کھوسہ سے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق سی ای سی ممبر ہونے کے باوجود لطیف کھوسہ پارٹی کی اجازت کے بغیر دوسری پارٹی کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے وکلا کی تقریب میں سائفرز کے معاملے پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نوٹس کے متن کے مطابق اگر آپ نے سات دن کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
0 تبصرے