اجلاس میں 7 مختلف نوعیت کے کیسز ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق ذیلی کمیٹی نے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔
وفاقی کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت مختلف وزراء اور حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں نے بھیجے تھے۔
اجلاس میں 7 مختلف نوعیت کے کیسز ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی، نظرثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں سے 5 افراد کے نام نکالنے کی سفارش کی گئی۔
ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔
0 تبصرے