مسمات عظمہ تالپور نے 8 سالہ بیٹے حسین ولد اعجاز علی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی
حیدرآباد:سٹی پولیس کا احسن اقدام گمشدہ بچہ چند گھنٹوں میں تلاش کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی مسعود اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
تفصیلات کے مطابق فریادی مسمات عظمہ تالپور نے تھانہ حاضر ہوکر اپنے 8 سالہ بیٹے حسین ولد اعجاز علی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، سٹی پولیس نے بروقت فریادی کی شکایت پر اسکے بیٹے کی تلاش کیلئے فوری کارروائی شروع کردی
سٹی پولیس کی انتھک محنت کے نتیجے میں گمشدہ بچے حسین ولد اعجاز علی کو چند گھنٹوں میں تلاش کرکے اسکی والدہ کے حوالے کردیا
گمشدہ بچے کی والدہ کی جانب سے چند گھنٹوں میں اسکے بیٹے کو تلاش کرنے پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب، ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہوئے نیک دعاؤں کا بھی اظہار کیا گیا
0 تبصرے