خاتون کی شناخت شازیہ اور مرد کی شناخت شفقت حسین کے نام سے ہوئی
کراچی؛ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نیول گیٹ کے قریب نجی سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ مرد کی شناخت شفقت حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق فائرنگ کے بعد تین سیکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی بیان میں گارڈ نے کہا کہ اس نے ڈکیتی کی آواز سن کر فائرنگ کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جائے گی۔
ادھر ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ تفتیش میں دہشت گردی یا ڈکیتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ قتل ذاتی دشمنی یا غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
0 تبصرے