پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا سب سے زیادہ خطرناک ہے: امریکا

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے امریکی ہتھیار استعمال کیے

پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا سب سے زیادہ خطرناک ہے: امریکا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے امریکی ہتھیار استعمال کیے اور کہا کہ انہوں نے افغانستان سے نکلتے وقت کوئی ایسا ہتھیار نہیں چھوڑا جو کسی کے کام آسکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی سے پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے تحریک طالبان پاکستان، داعش اور القاعدہ کے ہاتھوں میں سات ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار چھوڑے ہیں؟ -القاعدہ کے جنگجو جب افغانستان سے نکلے۔ سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان فوج کی جنگی تربیت کی تھی اور اس مشن میں جدید ہتھیار افغان فوج کے حوالے کرنا بھی شامل تھا۔ ان کے مطابق افغانستان سے نکلتے وقت امریکی فوج نے صرف کچھ طیارے اور عام سامان چھوڑا تھا جو قابل استعمال حالت میں نہیں تھے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے جب پوچھا گیا کہ صدر بائیڈن نے چند ماہ قبل جب پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کے حامل خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا تو ان کی تشویش کیا تھی؟ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا خطرہ ہے، یہ کوئی عام خطرہ نہیں ہے، صدر بائیڈن اس بات کو سمجھتے ہیں اس لیے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ جان کربی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور خاص طور پر افغانستان سے حملوں سے خوفزدہ ہیں۔