پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کر کے وفاقی دارالحکومت روانہ کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کر کے وفاقی دارالحکومت روانہ کر دیا۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کر سکتی، پرویز الٰہی کو کسی قانون کے تحت حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو تین ایم پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
0 تبصرے