اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کے اختتامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
امن مشن کی سلامتی اور تحفظ کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کی میزبانی پاکستان اور جاپان نے مشترکہ طور پر کی، اجلاس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں اور سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں آرمی چیف نے امن فوج کو درپیش مشکلات، چیلنجز اور خطرات کا ذکر کیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن ہو، تجارت ہو، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو اور ایسا خطہ جس سے جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں میں خوشحالی آئے۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
0 تبصرے