گاجی کہاوڑ کے قريب بچی سے مبينه جنسی زيادتی

سفاک ملزم 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار

گاجی کہاوڑ کے قريب بچی سے مبينه جنسی زيادتی

گاجی کہاوڑ: گاجی کہاوڑ کے نواحی گاؤں ستار پھلپوٹو میں سفاک ملزم 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ میڈیکل لیٹر جاری کرنے کے بعد متاثرہ بچی کو شیخ زید چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ لڑکی کے والد اربیلو پھلپوٹو نے بتایا کہ ملزم وڈیرے کی اوطاق میں چھپا ہوا ہے پولیس اسے گرفتار نہیں کر رہی۔ انہوں نے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔