نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، وزیر توانائی محمد علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی کے بلوں سمیت ریوونگ قرضوں کے مسائل پر بریفنگ دی گئی اور بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کی روک تھام اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
0 تبصرے