بل میں پراونشل موٹر وہیکل ایکٹ 1965 میں ترمیم سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی ۔۔
بل میں پراونشل موٹر وہیکل ایکٹ 1965 میں ترمیم سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔
ترمیم کے مطابق بی آرٹی بسوں میں معذور /خصوصی افرادکے لئے نشست مختص اور نشاندہی نہ کرنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا،
بی آرٹی بسوں میں سفر کے دوران 5سال تک کے بچےکرایہ سےمستثنی ہونگے،
بی آر ٹی بسوں میں داخلہ واخراج کے لئے مختص دروازوں کے استعمال کی خلاف ورزی پر 1000روپے جرمانہ دیناہوگا،
دوران سفر ،کوریڈور،یا بس اسٹاپ پرسگریٹ نوشی،پان یا نسوار کھانےاورتھوکنے پرپابندی ہوگی خلاف ورزی پر 1000روپےجرمانہ دینا ہوگا۔۔
0 تبصرے