کرن اشفاق نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا
پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کی رات کو سوشل میڈیا سے شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی گئیں۔
کرن اشفاق نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا، جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے مختلف سوالات کیے۔
کچھ مداحوں نے اداکارہ سے انتہائی ذاتی سوالات بھی کیے، جن کا کرن اشفاق نے بہترین جواب دیا۔
ایک مداح نے کرن سے پوچھا کہ آپ نے شادی سے پہلے کی تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟ اس پر عمران اشرف کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ شادی کی رات میں نے شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی عمران اشرف کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کرن نے کہا کہ طلاق کے کاغذات پر یہ نہیں لکھا ہے کہ اسے فالو کرکے بلاک کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرن اشفاق انکشاف کرچکی ہیں کہ انہوں نے عمران اشرف کو طلاق نہیں دی تھی بلکہ انہیں طلاق دی گئی تھی۔
0 تبصرے