جڑانوالہ واقعے پر بہت دکھ ہوا، یہ واقعہ معاشرے میں ایک بیماری کی نشاندہی کرتا ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے پر بہت دکھ ہوا، یہ واقعہ معاشرے میں ایک بیماری کی نشاندہی کرتا ہے۔
جڑانوالہ واقعے کے متاثرین میں 20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور ریاست آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے جان و مال پر کوئی ظلم کرے گا تو کارروائی کریں گے، ملک میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں مسیحی برادری اپنا حصہ نہ ڈالتی ہو۔
ان کے مطابق قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان بیان کی ہے اور بی بی مریم کی شان بیان کی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی کا کسی مذہب، فرقے یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں، اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
0 تبصرے