وفاق میں سندھ کے عہدیداروں کو ہٹایا یا سائیڈ لائن کیا گیا ہے: پیپلز پارٹی وفد
کراچی (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نگراں وزیراعظم سے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ آئی جی سندھ کو ان کی مشاورت کے بغیر تبدیل کیا گیا اور انہیں اپنی 3 سالہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں سندھ کے عہدیداروں کو ہٹایا یا سائیڈ لائن کیا گیا ہے، وفاق میں 41 وزارتوں میں صرف 4 سیکریٹریز کا تعلق سندھ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد نے شکایت کی کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 22 گریڈ کے 7 افسران پوسٹنگ سے محروم ہیں، چیف سیکریٹری کا تعلق بھی دوسرے صوبے سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے سندھ میں ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے اور بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ پر اعتراض کیا۔
0 تبصرے