آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 179 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،
کراچی: سی ٹی ڈی سندہ کا شہر کے مخلتف مشکوک علاقوں میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشن کا آغاز.
ترجمان سی ٹی ڈی سندہ کا کهنا تها که انفارمیشن بیسڈ آپریشن سلطان آباد اور ہجرت کالونی سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا،آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 179 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،
آپریشن کے دوران 06 غیر قانونی افغان شہریوں کو مزید تائید و تصدیق کے بعد قانونی کاروائ کیلئے متعلقہ تھانہ ڈاکس اور تھانہ سول لائن کےحوالے کیا،یہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیا گیا،سی ٹی ڈی یہ کارروائی وقتاً فوقتاً شہر کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں جاری رکھے گی
0 تبصرے