حقیقی آزادی کی اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے، وکلاء سے مشاورت اور کورکمیٹی کے فیصلوں کی کی روشنی میں آگے بڑھیں گے
چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر وائس شاہ محمود قریشی کا خصوصی ویڈیو پیغام، شاہ محمود قریشی کا کهنا تها که تحریک انصاف کے کارکنان اور قوم میں پائے جانے والے اضطراب سے بخوبی آگاہ ہیں، آج کے عدالتی فیصلے کو عوام نے انصاف کے تقاضوں کے برعکس جانا ہے، دستور کے آرٹیکل 10 اے کے تحت انہیں فیئر ٹرائل کا بنیادی حق میسّر نہیں ہوا، ہم سب نے مل کر چیئرمین تحریک انصاف کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے،
ہمیں قانونی جنگ بھی لڑنی ہے اور سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھنی ہے، ہم نے پرامن انداز میں آگے بڑھنا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی واضح ہدایات اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے، پارٹی کے سینئر قائدین سے مشاورت ہوئی ہے،
آج کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے، کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے، قوم میں اضطراب، غم و غصہ اور ردعمل کی کیفیت فطری ہے،
کارکنان اور عوام احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، آئین انہیں اس کا پورا حق دیتا ہے،
کارکنان اور عوام کو میسّر آئینی حق سلب نہیں کیا جاسکتا، ہم نے قانون کو ہاتھ میں لینا ہے نہ ہی املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا ہے، مگر حقیقی آزادی کی اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے، وکلاء سے مشاورت اور کورکمیٹی کے فیصلوں کی کی روشنی میں آگے بڑھیں گے،
0 تبصرے