اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا ۔ ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی۔
0 تبصرے