سندهه کے قوم پرستوں نے کارونجهر کی نيلامی کو رد کرديا، احتجاجی تحريک کا اعلان

سندهه رہبر کمیٹی نے کراچی میں محکمہ معدنیات کے ڈی جی کے دفتر کے سامنے دھرنا دينے کا اعلان کردیا

سندهه کے قوم پرستوں نے کارونجهر کی نيلامی کو رد کرديا، احتجاجی تحريک کا اعلان

ٹھٹھہ: سندهه کے قوم پرستوں کے اتحاد سندهه رہبر کمیٹی نے 4 اگست کو کارونجہر نیلامی کے خلاف کراچی میں محکمہ معدنیات کے ڈی جی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دينے کا اعلان کیا ہے۔ کارونجہر کی نیلامی کے خلاف احتجاجی دھرنے کے ساتھ جسقم بشیر خان نے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ایس ٹی پی کے دھرنون کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ سندھ رہبر کمیٹی نے 30 اگست کو سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس کرنانی ہاؤس ٹھٹھہ میں ہوا، جس کے بعد قائدین کمیٹی میں ریاض چانڈیو، نیاز کالانی، اسلم خیرپوری، نواز خان زنئور، حاجی انور کرنانی نواز شاہ بھاڈائی پنہل ساریو اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارونجہر کو بچانے کے لیے مرحلہ وار تحریک چلائی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں کارونجہر اور اس کے اطراف کی پہاڑیوں میں پتھر وغیرہ کی نیلامی کے خلاف 4 اگست کو سندھ رہبر کمیٹی کی جانب سے محکمہ ڈی جی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ، اور کسی بھی حالت میں سندھ کے تاریخی قومی ثقافتی اور مذہبی ورثے کارونجہر کو نیلام نہیں کرنے ديا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت سندھ کی قومی تہذیب کی پہچان رکھنے والے اور تھر کی 4 لاکھ انسانی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والے کارونجہر کو نیلام کیا جا رہا ہے، ہم اس کی حفاظت کریں گے۔