ترک نائب صدر Cevdet Yalmiz پاک بحریہ کے جہاز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ

کاودیت یلمیز نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا اور ان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا

ترک نائب صدر Cevdet Yalmiz پاک بحریہ کے جہاز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ

کراچی،ترکی کے نائب صدر، کاودیت یلمیز، دورہ پاکستان کے دوران پاک بحریہ کے چار بحری جہازوں کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے. کراچی میں لانچنگ تقریب کے دوران جن چار بحری جہازوں کی نقاب کشائی کی گئی، ان میں سے تین کو ترکی میں تیار کیا, جبکہ ایک جہاز پاک بحریہ نے ترکی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا۔ تقریب میں اپنے خطاب کے دوران نائب صدر کاودیت یلمیز نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا اور ان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جنہوں نے پاکستان اور ترکی کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔ تقریب میں شرکت کے بعد ترک صدر کراچی ایئرپورٹ سے واپس ترکی روانہ ہوگئے, کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر معدنیات شبیر بجارانی نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔